ابنا: بحريني عوام نے آل خليفہ حکومت کے لئے امريکا برطانيہ اور سعودي عرب کي حمايت کے خلاف جزيرہ سترہ ميں بڑا احتجاجي مظاہرہ کيا تھا مظاہرين پر سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي فوجيوں نے حملہ کرکے بہت سے مظاہرين کو زخمي کرديا.
بحريني مظاہرين آل خليفہ حکومت کے خلاف نعرے لگا کر بحريني حکومت کے لئے امريکا برطانيہ اور سعودي عرب کي حمايت بند کئے جانے کا مطالبہ کررہے تھے.
مظاہرين اپنے ملک سے غاصب سعودي فوج کے نکل جانے کا بھي مطالبہ کررہے تھے - امريکا اور برطانيہ کے خلاف بحرين ميں ان مظاہروں ميں ايک ايسے وقت شدت آئي ہے جب امريکي حکومت نے بحريني حکومت کے لئے ہتھياروں کي سپلائي دوبارہ شروع کردي اور برطانيہ نے بھي اسکاٹ لينڈ يارڈ کے سينئر افسروں کو آل خليفہ حکومت کے کارندوں کي مدد کے لئے بحرين روانہ کيا ہے.
.......
/169